بھٹکل:11؍مارچ(ایس اؤ نیوز) گھروں سے راشن چاول جمع کرکے کنداپور کے کوٹیشور کی طرف غیر قانونی طورپر سواری کے ذریعے سپلائی کئے جانے کی کوشش کو خود عوام نے آگے بڑھ کر روک دیا، یہ واقعہ منگل کی رات منڈلی گرام پنچایت حدود میں پیش آیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کنداپور ،کوٹیشور کا عبدالعزیز نامی ایک شخص منڈلی کے گھرگھر پہنچ کر چاول جمع کررہا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اُس کی سواری کو روک دیا اور غیرقانونی چاول سپلائی کے متعلق برہمی کا اظہار کیا۔ اس کے بعداطلاع پاکر اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے تغذیہ انسپکٹر پروین نے ذخیرہ کردہ 13کوئنٹل 19کلو گرام چاول کو ضبط کرلیا۔